بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان میں تین ماہ کے اندر اندر مہنگائی ختم ہو جائے گی ؟حکومت نے عوام کو بڑی یقین دہانی کروادی

datetime 13  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ تین ماہ میں مہنگائی کنٹرول کرلینگے ، نیب سے اچھی خبریں آئیں گی اور پیسہ بھی آئے گا ، زرداری ضمانت اچھی بات ہے، عدلیہ نے اچھا فیصلہ لیا ہے امید ہے ملک خانہ جنگی نہیں بہتری کی طرف جائے گا، مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت بارے اچھا نہیں دیکھ رہا۔ جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشیداحمد نے کہا کہ

سرگودھا ڈویژن ٹریک وزٹ کرنے جارہے ہیں، ایم ایل ون کے آغاز پر اس ٹریک پر بھی گاڑی چلائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ رائے ونڈ، جلو موڑ بھی ٹرین چلائیں گے اور 3 سال میں ریل خسارہ پورا کرلیں گے۔انہوںنے کہاکہ ایک تا 16 اسکیل ملازمین کو ایک اسکیل اپ گریڈ کیا جارہا ہے، ٹی ایل اے تمام ملازمین بھی کنفرم کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ 137 ٹرینیں چلا رہے ہیں ،15 فریٹ چل رہی ہیں،ٹریڈ فری ٹریک پالیسی لارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایم ایل ون ہر صورت بنے گا یہ ختم نہیں ہوسکتا،روس نے ایم ایل تھری کی بھی پیشکش کر دی ہے، تیز گام حادثہ کی انکوائری دس دن میں مکمل ہوجائے گی۔انہوںانہوںنے کہاکہ ڈاکٹرز وکلاء جھگڑے سے قوم میں افسوس ہے ۔انہوںنے کہاکہ متفقہ الیکشن کمشنر، ممبران لانا چاہیں ۔انہوںنے کہاکہ منتخب حکومت کو گرانے کے لئے سخت جملے ہازی جاری ہے ۔انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کو بھارت میں شہریت کا بھی حق نہیں مل رہا، سارے مسلمانوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ زرداری ضمانت اچھی بات ہے، عدلیہ نے اچھا فیصلہ لیا ہے امید ہے ملک خانہ جنگی نہیں بہتری کی طرف جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ تین ماہ میں مہنگائی کنٹرول کر لیں گے۔انہوںنے کہا کہ نیب کی ریکوری آنے والی ہے، مارچ تک حالات بہتر، نیب کی ریکوری بھی ہوجائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت بارے اچھا نہیں دیکھ رہا۔ انہوںنے کہا کہ طلبہ یونین اسلام آباد کا واقعہ افسوس ناک ہے، اسی وجہ سے پیلے طلبہ تنظیمیں ختم کی گئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…