اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سب سے بڑا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ، 300 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی، اس سے سالانہ کتنے ملین ڈالرز آمدن ہو گی؟ کام کا آغاز کب ہو گا؟ اعلان کردیا گیا

datetime 12  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخواحکومت آئندہ سال ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)اورAIIBبینک کے مشترکہ مالی تعاون سے ضلع مانسہرہ میں دریائے کنہارپرصوبے کے سب سے بڑے پن بجلی کے منصوبے بالاکوٹ ہائیڈروپاورپراجیکٹ، 300میگاواٹ پرتعمیراتی کام کاآغازکرے گی۔یہ منصوبہ755ملین ڈالرز کی خطیررقم سے آئندہ 7سالوں کے دوران مکمل کیا جائے گا

جس میں 80فیصدرقم یعنی580ملین ڈالرز ایشیائی ترقیاتی بینکAIIB یعنی ایشیاء انفراسٹرکچرانوسٹمنٹ بینک کے ساتھ مل کرفراہم کرے گا اورباقی رقم صوبائی حکومت اپنے وسائل سے فراہم کرے گی۔ منصوبے کی تکمیل سے صوبے کو سالانہ 33ملین ڈالرزکی آمدن ہوگی۔اس سلسلے میں بالاکوٹ ہائیڈروپاورپراجیکٹ کے لئے قرض کی فراہمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس سیکرٹری توانائی وبرقیات محمدزبیرخان کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے نمائندہ وفدپرنسپل انرجی سپیشلسٹ عدنان ترین،AIIBبینک کے پرنسپل انوسٹمنٹ آپریشن James LoK،Sergio Urzanquiاورایشیائی بینک کے احتشام خٹک سمیت ایڈیشنل سیکرٹری توانائی ظفرالاسلام خٹک،چیف پلاننگ آفیسرذین اللہ شاہ،چیف ایگزیکٹوپیڈوانجینئرزاہد اخترصابری،ڈائریکٹرایڈمن اینڈفنانس پیڈومیڈم شاہانہ اورسینئرڈائریکٹرپیڈوانجینئرریاض جان نے شرکت کی۔ اجلاس میں منصوبے کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیااوراس بات پر اتفاق کیا گیا کہ منصوبے کے لئے کنسلٹنٹ اورپراجیکٹ ڈائریکٹرکی تقرری کا عمل جلد مکمل کیا جائے گااورمنصوبے کی فیزیبلٹی کوبھی اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری توانائی محمد زبیرخان نے کہا کہ بالاکوٹ ہائیڈروپاورپراجیکٹ صوبے کے لئے توانائی کا اہم ترین اورسب سے بڑا منصوبہ ہے جس کی جلد تکمیل ممکن بناناہمارے لئے بڑاچیلنج ہے۔منصوبے کی تکمیل سے صوبے کی معیشت مستحکم ہونے کے ساتھ ساتھ ترقی وخوشحالی کے نئے دورکاآغازہوگا۔ انہوں نے ایشیائی ترقیاتی بینک اورAIIBبینک کے مشن کاشکریہ اداکیااورانہیں منصوبے کے حوالے سے ہرقسم کے تعاون کا بھرپوریقین دلایا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…