ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

گرج چمک،تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان،محکمہ موسمیات نے شہروں کی فہرست جاری کردی

datetime 12  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پربرف باری کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان صوبہ پنجاب، خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان ، سندھ کے چند اضلاع ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک/تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں جمعرات کی صبح ہلکے بادل چھائے رہے اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسلام آباد کا درجہ حرارت صبح کے وقت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 14 تک جا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مطلع ابرآلود رہے گا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی متوقع ہے۔بلوچستان کے اضلاع قلعہ عبد اللہ، پشین، کوئٹہ، مستونگ، زیارت، ہرنائی، لہری، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، موسی ٰخیل، ژوب، بارکھان، قلات، خاران، خضدار، واشک اور نوشکی کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کراچی اور سندھ کے اضلاع سانگھڑ، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ، حیدرآباد اور شہید بینظیر آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔خیبرپختونخوا، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔پشاور، مردان، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ، مری، جیوانی کے اضلاع اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش دیرزیریں میں 10 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…