جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

ہسپتال میں توڑ پھوڑ اور مریض ہسپتال چھوڑ کر جانے پر مجبور وکلاء کی حملے کے بعد جشن منانے کی ویڈیو سامنے آگئی

datetime 11  دسمبر‬‮  2019 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلاء کی توڑ پھوڑ ، کئی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے ۔ بتایا جارہا ہے کہ لواحقین اپنے مریضوں کو پی آئی سی ہسپتال سے لے کر چلے گئے ہیں ۔ کچھ مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ ایسی صورتحال میں

کچھ وکلاء سیٹیاں اور نعرے بازی کرتے ہوئے جشن منا رہے ہیں ۔ وکلاء کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس پر صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے بے حسی کی علامت قرار دیا ہے ۔ دوسری جانب پی آئی سی میں مبینہ طور پر وکلاء کے ہنگامے کے باعث دل کی ایک مریضہ خاتون انتقال کرگئی ۔بتایاگیا ہے کہ وکلاء کی جانب سے اچانک پی آئی سی پر دھاو ا بول دیاگیا جس کے باعث ہسپتال کا سار عملہ غائب ہوگیا ۔ ہنگامہ آرائی کے باعث طبی امداد نہ ملنے پرچند روز قبل علاج معالجے کیلئے پی آئی سی میں داخل ہونے والی غازی آبادی کی رہائشی خاتون گلشن بی بی انتقال کر گئی ۔ گلشن بی بی کے بیٹے عمر فاروق کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز میری والدہ ہسپتال میں داخل ہوئی تھیں اور وکلاء کی ہنگامہ آرائی کے باعث میری والدہ کی طبیعت مزید خراب ہوگئی جس پر ان کو ایمرجنسی میں لے جایا گیا لیکن ڈاکٹرز نہ ہونے کے باعث میری والدہ انتقال کرگئیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…