لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وکلاء کا پی آئی سی پر حملے کے بعد اسٹاف کو بھی نہ بخشا ، کئی ڈاکٹرز سمیت نرسوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنا دیا ۔پی آئی سی کی ایک نرس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا کہ نرس روتے ہوئے ہسپتال سے باہر کی طرف آر ہی ہے اور تکلیف کے باعث اپنا بازو پکڑا ہوا ہے ۔ دوسری جانب پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامہ آرائی کے دوران وکلا نے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔بتا یا گیاہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں
وکلا کی ہنگامہ آرائی پر صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان پی آئی سی پہنچے تو مشتعل وکلا نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شرپسند عناصر نے انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی ہے،انصاف پسند وکلا آجرنجیدہ اور دکھی ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ میں وکلا کی بہتری کیلئے آیا تھا،سارا معاملہ نمٹا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ڈرنے والے نہیں ہیں اور ڈی آئی جی آپریشنز کے ساتھ ملکر کارروائی کررہے ہیں،ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی