جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں قومی خزانے کو 216 ملین سے زائد کا ٹیکہ لگانے والی اہم شخصیت اور دیگرکے خلاف ریفرنس دائر کرنے، دو انوسٹی گیشنز،چار انکوائریوں کی منظوری دیدی گئی

datetime 11  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے عبدالحمید مینگل پراجیکٹ ڈائریکٹر بی آئی ڈبلیو آر ایم ڈی پی محکمہ آبپاشی حکومت بلوچستان اور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کر نے،دو انوسٹی گیشنز،چار انکوائریوں کی منظوری دیدی ہے جبکہ چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہاہے کہ بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔

بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاؤ نٹبلٹی نیب،ڈی جی آپریشن نیب اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ نیب کی یہ دیرینہ پالیسی ہے کہ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بارے میں تفصیلات عوام کو فراہم کی جائیں جو طریقہ گزشتہ کئی سالوں سے رائج ہے جس کا مقصد کسی کی دل آزاری مقصود نہیں۔ تمام انکوائریاں اورانویسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوکہ حتمی نہیں۔ نیب قانو ن کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کر نے کے بعد مزید کاروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں عبدالحمید مینگل پراجیکٹ ڈائریکٹر بی آئی ڈبلیو آر ایم ڈی پی محکمہ آبپاشی حکومت بلوچستان اور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزمان پر مبینہ طورپر نوری گورج انٹی گریٹڈ سکیم کا غیر قانونی طور پر ٹھیکہ دینے کاالزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو 216.294ملین روپے کا نقصان پہنچا۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 2انوسٹی گیشنزکی منظوری دی گئی۔جن میں افسران و اہلکاران اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کراچی، سندھ، افسران و اہلکاران ریونیو ڈپارٹمنٹ اسکیم 33- گلزار ہجری، ضلع کراچی اور دیگرکے خلاف انوسٹی گیشنز شامل ہیں۔

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 4 انکوائریوں کی منظوری دی گئی جن میں منظور احمد کنیسر ڈائریکٹر جنرل محکمہ ثقافت حکومت سندھ، ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ورکس حکومت سندھ، آفیسرز/آفیشلزلینڈیو ٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ، میر نادر مگسی رکن صوبائی اسمبلی سندھ،آفیسرز/آفیشلزلینڈ لوکل گورنمنٹ دپارٹمنٹ اینڈ پرووینشل ہائی ویز ڈپارٹمنٹ،بلاول شیخ کنٹریکٹر،پرس رام کنٹریکٹر اور دیگر، نواب سردار خان چانڈیوررکن صوبائی اسمبلی سندھ اور دیگرکے خلاف انکوائریزشامل ہیں۔

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پرو فیسر ڈاکٹر مجیب الدین میمن وائس چانسلر سندھ ایگیکلچرل یونیورسٹی ٹنڈو جام اور دیگر، افسران و اہلکاران پرووینشل ہائی وے ڈویژن سانگھڑ اور دیگر کے خلاف انکوائریز اب تک عدم شواہد کی بنیاد پرقانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دی۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نے پی آئی اے سی پروکیورمنٹ اینڈ لوجسٹکس ڈپارٹمنٹ کے ملازمین اور دیگر کے خلاف انکوائری کو قانو ن کے مطابق مزید کارروائی کیلئے پی آئی اے سی انتظامیہ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نے عبدالجبار بھٹو،سید احمد شاہ اور دیگر کے خلاف انکوائری کو قانو ن کے مطابق مزید کاروائی کے لئے چیف سیکرٹری سندھ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نے افسران و اہلکاران نیشنل ہائی وے اتھارٹی،اشرف ڈی بلوچ سرکاری ٹھیکہ دار اور دیگرکے خلاف انکوائری کے سلسلے میں این ای ڈی یونیورسٹی کراچی سے ٹیکنیکل رپورٹ حاصل کرنے کی ہدایت کی۔چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب”احتساب سب کیلئے“ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔

ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ اور بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے احتساب سب کیلئے کی پالیسی کے تحت گزشتہ26 ماہ میں 153 ارب روپے بلواسطہ اور بلا واسطہ طور پر بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے۔ انہوں نے کہا کہنیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الا قوامی اداروں نے سراہا خصوصاََ ورلڈ اکنامک فورم کی حالیہ رپورٹ میں نیب کی آگاہی اور تدارک کی پالسیی کو سراہا ہے جو نیب کیلئے اعزاز ہے۔نیب کا ایمان،کرپشن فری پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی سزا دلوانے کی مجموعی شرح 70 فیصدہے۔

نیب نے گزشتہ 26 ماہ میں 630 مقدمات میں بدعنوانی کے ریفرنس معزز احتساب عدالت میں دائرکئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب مضاربہ/مشارکہ کے 44 ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے عوام کی لوٹی گئی اربوں روپے کی رقوم برآمد کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ چیئرمین نے کہا کہ نیب کے اس وقت 1261 بدعنوانی کے ریفرنسز ملک کی 25معزز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جن کی مالیت تقریباََ 943 ارب روپے ہے۔انہوں نے کہا کے نیب کے تمام ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایت کی کہ شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز مقررہ وقت کے اندر قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچائی جائیں۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب بزنس کمیونٹی کی ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے خدمات کو انتہائی قدر کی نظر سے دیکھتا ہے۔ بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے چیئرمین نیب کی سربراہی میں نیب کے اقدامات کو دارو خان اچکزہی صدر پاکستان فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سراہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…