“لشکر دیکھو ہمارا، ڈاکٹر تیری شامت آئی”، “یہ ٹک ٹاک نہیں ڈاکٹر تیری موت ہے‎ حملے سے قبل وکلا ڈاکٹرزکو کیا سنگین دھمکیاں دیتے رہے؟ ویڈیو سامنے آگئی

11  دسمبر‬‮  2019

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلاء نے ظلم و ستم کی انتہا کر دی ۔ انہیں کی ہٹ دھرمی اور حملے کی وجہ سے ہسپتال میں کئی جانیں مشکل میں پڑ گئیں ۔ ایک وکیل نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں اس کا کہنا تھا کہ میں اس ویڈیو کے ذریعے ڈاکٹروںکو وکیلوں کا لشکر دکھانا چاہتا ہوں ۔یہ لشکر ہسپتال کی جانب بڑ ھ رہا ہے جو ڈاکٹروں کو گھس کر مارے گا ۔

وکیل ویڈیو میں ڈاکٹر عرفان کو مخاطب کر کے کہ کہہ رہا ہے کہ ڈاکٹر تمہاری خیر نہیں ۔جبکہ ویڈیو میں نوجوان وکیل کا کہنا تھا کہ یہ ٹک ٹاک ویڈیو نہیں ڈاکٹر تمہاری موت ہے ۔ ذرا وکیلوں کا یہ سمندر دیکھو۔دوسری جانب زیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامہ آرائی، ڈاکٹرزپرتشدد، گاڑیوں کوتوڑنے، علاج معالجہ کوزبردستی روکنے اورماحول تباہ کرنے والے مشتعل وکلاء کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا۔ یہ حکم وزیر صحت پنجاب نے چیف ایگزیکٹو پی آئی سی کے دفتر میں ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے دیا۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری صحت بیرسٹر نبیل احمداعوان،چیف ایگزیکٹو پی آئی سی ڈاکٹرثاقب شفیع اورایم ایس پی آئی سی ڈاکٹرامیربھی موجودتھے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مزیدکہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے ڈاکٹرزکے ساتھ کھڑے ہونے اورمشتعل وکلاء کے خلاف سخت کارروائی کاحکم دیاہے۔ مشتعل وکلاء نے پی آئی سی میں زبردستی گھس کرڈاکٹرزپرتشددکیا، گاڑیاں توڑیں اورعلاج معالجہ کوزبردستی روک دیا۔ کسی کوہسپتال میں جاری علاج معالجہ یا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ہم تشدد کا نشانہ بننے والے تمام ڈاکٹر زکے ساتھ کھڑے ہیں اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…