اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں اسپیکر اسد قیصر اور نفیسہ شاہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ، پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی احتجاجاً ایوان سے چلی گئیں ۔منگل کو اجلاس کے دور ان اسپیکر اور نفیسہ شاہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔نفیسہ شاہ نے تقریر کے دوران اسپیکر کی جانب سے تقریر مختصر کرنے کی ہدایت کی ۔ نفیسہ شاہ نے کہاکہ
آپ نے امتیازی طرز عمل اختیار کر رہے ہیں، ساریارکان بول چکے، جب میری باری آئی تو مجھے بات کرنے نہیں دے رہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ اگر آپ نے بولنا ہے تو میں دوسرا بزنیس نہیں چلاتا۔اسپیکر کی جانب سے تنبیہ کے بعد نفیسہ شاہ نے بات کرنے سے انکار کردیا اوراحتجاجاً ایوان سے چلی گئیں ۔پی پی پی خواتین نے نفیسہ شاہ کو وقت نہ دینے پر واک آئوٹ کیا ۔