کراچی (این این آئی)جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سندھ ہائی کورٹ نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں شرجیل میمن کی حفاظتی ضمانت چودہ روزکیلئے
ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔دوران سماعت سابق وزیر کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ نیب نے شرجیل میمن کو کال اپ نوٹس جاری کیا تھا،اور نیب نے جعلی بینک اکانٹس کیس میں شرجیل میمن سے کچھ دستاویزات مانگی ہیں۔