اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈی والا کو جعلی چیئرمین نیب کی فون کال آئی جس کے حوالے سے انہوں نے ادارے کے حکام کو آگاہ کیا ۔ سلیم مانڈوی والا کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ لینڈ لائن نمبر پر کال آئی اور کہا گیا کہ موبائل پر کال کرنی ہے ، موبائل پر کال کر کے کہا گیا کہ چیئرمین نیب آپ سے بات کریں
گے ، جعلی چیئرمین نیب نے سلیم مانڈوی والا سے کہا کہ آپ کیخلاف نوٹس تھا لیکن میں نے روک لیا ہے ۔ ہم شریف لوگوںکو گھسیٹنا نہیں چاہتے ۔ جعلی چیئرمین نیب نے کہا کہ آپ کے دوست کا اینٹ سے اینٹ بجانے کابیان مناسب نہیں تھا ، نیب نے معاملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم خود اس شخص کو ڈھدنڈ رہے ہیں ۔