اسلام آباد (این این آئی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جارحیت جاری ہے ، انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں ہیں ؟مودی کی انتہاپسندانہ سوچ خطے میں آگ لگا سکتی ہے ،کشمیری سروں پر کفن باندھ کر گھروں سے نکلے ہیں ۔
وعدہ ہے یاسین ملک کی جدوجہد کیلئے اپنی زندگی کرونگی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہاکہ میں اسلام آباد کی عوام سول سوسائٹی کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں،انسانی حقوق کا دن کشمیریوں کیلئے نہیں،کشمیریوں کو انسان ہی نہیں سمجھا جارہا۔ انہوں نے کہاکہ مودی کی حکومت نے 80 لاکھ لوگوں کو گھروں میں محصور رکھا ہے،کشمیریوں کی نسل کشی کرکے ہندووں کو آباد کیا جارہا ہے،مقبوضہ کشمیر میں کشمیری لڑکیوں کو اغواء کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں دنیا کا سب سے بڑا قبرستان بنا ہوا ہے،انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں ہیں؟۔انہوں نے کہاکہ تمام کشمیری قیادت کو گرفتار کیا گیا ہے،یاسین ملک کو تہاڑ جیل ڈیتھ میں رکھا ہوا ہے،کشمیری سروں پر کفن باندھ کر گھروں سے نکلے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے وعدہ کیا یاسین ملک کی جدوجہد کیلئے زندگی وقف کروں گی۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی امیدیں پاکستانی قوم سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک ہی ایمان کی طاقت ہے جس کی بدولت کشمیری بھارت کے سامنے ڈٹ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہر روز ہندوستان کی فوج کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے،مودی کی انتہا پسندانہ سوچ خطے میں آگ لگا سکتی ہے۔