اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت میں سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے تشکیل دیے گئے شاہین اسکارڈ نے کام شروع کر دیا۔ منگل کو آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے شاہین اسکارڈ میں شامل افسران و جوانوں سے خطاب کیا،آئی جی نے شاہین اسکارڈ میں
فرائض منصبی انجام دینے والے جوانوں سے ملاقات بھی کی۔ آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ شاہین اسکارڈ ایڈیشنل ایس پی کیپٹن ذیشان حیدر کی زیر نگرانی فرائض انجام دے گا۔انہوںنے کہاکہ شاہین اسکارڈ کی تمام تر سرگرمیاں ایڈیشنل ایس پی ذاتی طور پر دیکھیں گے۔ انہوںنے کہاکہ شاہین اسکارڈ سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے مختلف سیکٹرز میں پٹرولنگ کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ شاہین اسکارڈ جدید اسلحہ اور وائرلیس سیٹ سے لیس ہوگا۔انہوںنے کہاکہ تمام جوان دوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹ کا استعمال کریں گے۔انہوںنے کہاکہ شاہین اسکارڈ شام کے اوقات زیادہ طرح پارکوں سیرگاہوں کے اردگرد موجود رہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ مانیٹر کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ دوران چیکنگ پہلے سلام پھر کلام کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ شاہین سکارڈ شہریوں کی خدمت کے لیے رول ماڈل کی مثال قائم کرے۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی دارالحکومت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔