منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سینکڑوں افراد نےایک تقریب میں مجھے گھیر لیا ،وہاں موجود ایک شخص نےمیرے ساتھ کیا شرمناک حرکت کی ؟حریم شاہ نے اپنے ساتھ ہونیوالی ہراسگی کی ویڈیو اپ لوڈ کردی

datetime 10  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (( آن لائن )ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کسی نہ کسی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ حریم شاہ کے نام سے کون واقف نہیں ویسے بھی جب سے وزارت خارجہ کے دفتر جا کر حریم شاہ نے ٹانگ مار کر دروازا کھولااور وزیراعظم پاکستان کی کرسی پر جا کر براجمان ہو گئیں۔

تب سے تو ہر خاص و عام ان کے نام سے واقف ہو چکا ہے۔ٹک ٹاک پر ان کی مختلف جگہوں پر ویڈیوزاور اسلحہ چلانے کے علاوہ بھی کئی متنازعہ ویڈیوز آئے دن وائرل ہوتی رہتی ہیں۔حریم شاہ کا شمار بولڈ ٹک ٹاک سٹارز میں ہوتا ہے۔ٹک ٹاک پر انہیں لاکھوں کی تعداد میں لوگ فالو کرتے ہیں تاہم حریم شاہ نے حال ہی میں ایک مداح پر خود کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر شئیر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہیں سینکٹروں مداحوں نے گھیر رکھا ہے۔حریم شاہ کا کہنا ہے کہ میں نے ایک تقریب میں شرکت کی جہاں پر لوگوں کے ہجوم نے مجھے گھیر لیا،حریم شاہ نے کہا ان افراد میں سے ایک نے مجھے نامناسب طریقے سے چھوا۔حریم شاہ نے کہا ہے کہ کیسے کیسے بے شرم لوگ ہیں دنیا میں۔۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مداح نے حریم شاہ کے بازو کو نامناسب طریقے سے چھوا ہے۔واضح رہے کہ ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کو اس وقت شہرت ملی جب ان کی وزارت خارجہ اور دیگر اہم جگہوں کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھی۔اس کے بعد حریم شاہ کی کئی حکومتی وزرااور اہم شخصیات کے ساتھ تصاویر منظر عام پرآئیں اور وزیراعظم عمران خان کے ساتھ بھی ان کی ایک تصویر خاصی وائرل ہو ئی تھی اس کے بعد حریم شاہ کی مسلم لیگ ن کے سینیٹرز ن کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…