لاہور( آن لائن )تحریک انصاف کی حکومت نے اورنج لائن ٹرین کو بجلی پر چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ جس سے خزانہ کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بجلی کی ترسیل کے مسائل پیش آسکتے ہیں۔نجی ٹی کے مطابق میٹرو ٹرین کو بجلی پر چلانے کیلئے ٹریک پر بھی پاور ہائوسز بنائے گئے ہیں۔
یو ای ٹی اور ملتان روڈ میٹرو بس سٹیشن پر 54میگا واٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میٹرو ٹرین کو 108 میگا واٹ بجلی 24گھنٹے فراہم کی جائے گی جس سے قومی خزانہ کو بھاری نقصان پہنچے گا۔تاہم شہریوں کو بھی بجلی کی فراہمی میں مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ میٹرو ٹرین کو ماہانی ایک ارب 10کروڑ روپے بل کی مد میں ادا کرنا ہوں گے۔لیسکو بجلی کو 13روپے فی یونٹ کے حساب سے فراہم کرے گا۔چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کو بجلی کی فراہمی سے عوام کو دی جانے والی بجلی پر فرق نہیں پڑے گا۔یاد رہے لاہور کے میگا پراجیکٹ اورنج لائن ٹرین کو آج آزمائشی طور پر چلایا جائے گا۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی منظوری کے بعد ٹرین کی آزمائشی رنگ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ ڈیرگوجراں سے روانہ ہونے والی اورنج لائن ٹرین جب اپنے آخری اسٹیشن علی ٹائون ٹھوکر نیاز بیگ پہنچے گی تو وہاں سرکاری سطح پر ٹرین کی افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی جبکہ دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن نے اورنج لائن ٹرین کی آزمائشی رنگ سے ایک روز قبل ہی جی پی او چوک پر ٹرین کی افتتاحی تقریب منعقد کی جس میں لاہور سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمائوں ارکین قومی و صوبائی اسمبلی ٹکٹ ہولڈرو اور ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔