اسلام آباد(سی پی پی)وزیراعظم عمران خان نے حکومتی میڈیا ٹیم میں اضافہ کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید، شہباز گل اور پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کو ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔مذکورہ تینوں رہنما مرکز میں حکومت، تحریک انصاف کی پالیسیوں اور فیصلوں کے دفاع کے ساتھ ساتھ کرپشن پر اپوزیشن جماعتوں کو ٹف ٹائم دیں گے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں بالخصوص شہباز شریف، خواجہ آصف، احسن اقبال کے خلاف نیب مقدمات اور انکوائریاں کھلنے پر فیصل جاوید، شہباز گل اور احمد جواد پر مشتمل تازہ دم ٹیم اتاری جا رہی ہے جو اپوزیشن رہنماؤں کی کرپشن کیخلاف میڈیا میں مہم چلائے گی۔وزیراعظم کا کرپشن کے خلاف بیانیہ لے کر چلنا ان کا خصوصی ٹاسک ہوگا۔