جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

ہم لڑنا بھی جانتے ہیں اور دشمنی نبھانا بھی،نوازشریف کے گھر پر حملہ کیا گیا تو پھر ہم کیا کریں گے؟ن لیگ نے حکمران جماعت کو دھمکی دیدی

datetime 9  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آ باد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما وسابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لندن میں پی ٹی آئی کے ورکرز نے میاں نوازشریف کے بیٹے کی رہائش پر مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی گئی،ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا تھا کہ سیاسی مخالف دوسرے کے گھروں پرجاکر حملہ کرے،یہ بڑی خطرناک روایت ہے،اگر سیاسی مخالفت کو ذاتی مخالفت میں تبدیل کیا گیا تو اس کے بڑے خطرناک نتائج ہوں گے۔

ہم لڑنا بھی جانتے ہیں اور دشمنی نبھانا بھی۔میں ایوان کو گواہ بنا کر کہہ رہا ہوں کہ اگر نوازشریف کے گھر پر حملہ کیا گیا تو پھر ہم آخری حد تک پیچھا کریں گے۔حکومت جو بیج بو رہی ہے وہی کاٹے گی۔میاں نوازشریف عدالت کی اجازت سے گئے ہیں،ہم ان کے گھر عیادت کیلئے لیکن سیاسی میٹنگ ایک ہوٹل میں ہوئی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں  خطاب کرتے ہوئے کیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ روز لندن میں پی ٹی آئی کے ورکرز نے میاں نوازشریف کے بیٹے کی رہائش گاہ پر مظاہرہ کیا ہے اورنعرے بازی کی گئی ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا،سیاسی مخالف دوسرے کے گھروں پر جاکر حملہ کریں یہ بڑی خطرناک روایت ہے،یہ سلسلہ شروع ہوگیا تو بند نہیں ہوگا،اگر اس طرح کے رویے کی سرپرستی کی گئی،اس کو بڑھاوا دیا گیا تو یہ ہر چیز کو بہا لے جائے گی،جن لوگوں نے فنانس کیا ہے ہم ان کو جانتے ہیں،لیکن ہم پھر بھی کہتے ہیں کہ ایسے رویے کی سرپرستی نہ کی جائے۔میاں نوازشریف عدالت کی اجازت سے گئے ہیں،لیکن ہم ان کی عیادت کیلئے گئے اورسیاسی میٹنگ ہم نے ہوٹل میں کی،میڈیا وہاں موجود تھا۔لیکن لندن میں اور بھی کئی بہت سے لوگ رہتے ہیں اور ان کی فیملیز رہتی ہیں۔گزشتہ کئی دنوں سے میٹنگز ہو رہی ہیں کہ اسمبلی کا ماحول بہتر کیا جائے اور عوام کوپیغام جائے،جو پروڈکشن جاری ہوتے ہیں لیکن کوئی بھی نہیں پہینچ سکا،شاہد خاقان عباسی ساتھ ہی جیل میں ہیں لیکن ان کو نہیں لایا گیا۔اقتدار بصارت اور سماعت لیتا ہے اس وقت حکومت کی سماعت اور بصارت دونوں نہیں ہیں۔

اگر یہ کہہ دیں کہ لندن یا پاکستان میں کسی کے گھر جاکر حملہ کردیں لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے،گھروں کا ایک تقدس ہوتا ہے،یہ سیشن کسی مقصد کیلئے بلایا گیا ہے،اس حوالے سے ہم سے میٹنگز کی گئی ہے،لیکن جو رویہ اپنایا جارہا ہے اس سے سیاسی دشمنی ذاتی دشمنی میں تبدیل کیا جارہا ہے،ہم دشمنی نبھانا جانتے ہیں،یہ جو سیاست متعارف کروائی جارہی ہے وہ تباہی کاباعث بنے گی۔اس طرح سے پیغام دیا جارہا ہے لیکن ہم تیار ہیں لیکن اس سے یہ سسٹم لپیٹا جائے گا۔

جو سازشیں ہورہی ہیں ہمیں ان کا بھی پتہ ہے۔ تین ماہ  میں حکومت نے کہا ہے تین دن سے سرکاری پارٹی سپریم کورٹ کیاکرتی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اس ایوان کوگواہ بنا کر کہہ رہا ہوں کہ اگر نوازشریف کے گھر پرحلہ کیا گیا تو پھر ہم آخری حد تک جائیں گے،ہم سیاسی دشمنی کو ذاتی دشمنی میں تبدیل نہیں کرنا چاہتے،جن لوگوں نے یہ کیا ہم ان کے نام بھی جانتے ہیں،وقت آنے پربتائیں گے۔حکومت جو بیج بو رہی ہے وہی کاٹے گی۔الیکشن کمیشن کا مسئلہ ہے اور قانون سازی ہورہی ہے لیکن ہم اس کا حصہ نہیں بنیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…