پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

 پاکستان تمباکو نوشی کرنیوالے 15ممالک میں شامل،ملک میں کتنے فیصد مرد اورکتنے فیصد خواتین تمباکو نوشی کرتی ہیں؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 9  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان میں تمباکو نوشی کا بڑھتا ہوا رجحان، عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو تمباکو نوشی کرنے والے 15ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا ہے،قومی اسمبلی کو وزارت صحت کی جانب سے فراہم کئے جانے والے دستاویزات کے مطابق پاکستان عالمی سطح پر 15ممالک کی فہرست میں شامل ہے جہاں پر تمباکو نوشی سے خرابی صحت کے امراض لاحق ہوتے ہیں

دستاویزات کے مطابق پاکستان میں 31فیصد سے زائد مرد5.8فیصد خواتین اور 19.1فیصد نوجوان تمباکو نوشی سمیت دیگر نشہ اور اشیاء استعمال کر تے ہیں رپورٹ کے مطابق 17.9فیصد مرد،1فیصد خواتین اور 9.6فیصد نوجوان مجموعی طور پر سگریٹ نوشی کرتے ہیں جبکہ 4.4فیصد مرد1فیصد خواتین اور 2.7فیصد نوجوان روزانہ وائر پائپ اسموکرز ہیں اسی طرح 10.5فیصد مرد 3.5فیصد خواتین اور 7.1فیصد نوجوان دھویں سے پاک تمباکو کا استعمال کرتے ہیں رپورٹ کے مطابق نوجوان نسل میں 13.3فیصدلڑکے اور 6.6فیصد لڑکیاں اور10.7فیصد جملہ نوجوان نسل اس وقت تمباکو یا تمباکوسے تیار کردہ مصنوعات استعمال کرتے ہیں وزارت صحت کے مطابق ملک میں تمباکو اور تمباکو سے تیار کردہ مصنوعات کی فروخت و استعمال کی حوصلہ شکنی کیلئے کئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن میں ملک میں انضباط تمباکو کے قوانین سمیت امتناع سگریٹ نوشی و تحفظ نان اسموکر آرڈیننس 2002کا اجراء،سرکاری اداروں میں سگریٹ نوشی یا استعمال پر پابندی،پبلک سروس گاڑیوں میں تمباکو نوشی پر پا بندی،تمباکو نوشی کے اشتہارات پر پابندی،18سال سے کم عمر نوجوانوں کو سگریٹ کی فروخت پر پابندی،تعلیمی اداروں کے نزدیک سگریٹ یا تمباکو کی مصنوعات کی فروخت یا ذخیرہ کرنے پر پابندی سمیت صحت کے انتباہ کے بغیر سگریٹ کے پیکیٹس کی فروخت کیلئے تیاری پر پابندی اور سگریٹ کے پیکٹ پر صحت سے متعلق تصویری انتباء کے سائز کو 60فیصد تک بڑھانا شامل ہے وزارت کے مطابق حالیہ بجٹ میں سگریٹ کے پیکٹوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کم سے کم 33روپے اور زیادہ سے ذیادہ 104روپے تک بڑھائی گئی ہے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے مختص کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…