پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ،ہم یہ کام نہیں کریں گے، ن لیگ نے دھماکہ خیز فیصلہ سنادیا

datetime 9  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری اور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے مجوزہ ترمیم کے حوالے سے حکومت سے رابطے نہ رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی بصارت ہے نہ سماعت، حکومت اس تکلیف دہ صورتحال کو کہاں تک لے کر جائے گی؟ سیاسی دشمنی کو ذاتی دشمنی میں تبدیل نہ کریں،

دشمنی ہم بھی نبھانا جانتے ہیں، ہمیں جنگ کا پیغام دیا جارہا ہے، ہم اس کے لیے تیار ہیں لیکن پھر سسٹم لپیٹا جائے گا،پی ٹی آئی کارکنوں نے رہائش گاہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی، ہم ایسے رویے رکھنے والوں کے چہرے نہیں بھولیں گے۔پیر کو یہاں قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ حکمرانوں کی بصارت ہے نہ سماعت، حکومت اس تکلیف دہ صورتحال کو کہاں تک لے کر جائے گی؟ انہوں نے کہا کہ سیاسی دشمنی کو ذاتی دشمنی میں تبدیل نہ کریں، دشمنی ہم بھی نبھانا جانتے ہیں، ہمیں جنگ کا پیغام دیا جارہا ہے، ہم اس کے لیے تیار ہیں لیکن پھر سسٹم لپیٹا جائے گا۔خواجہ آصف نے کہا کہ یہ لوگ پاکستانی عوام کو نہیں بنا سکتے، مخالفین کے گھروں کا تقدس پامال کرنے کی روایت لائی گئی ہے، گھروں کا تقدس پامال نہ کیا جائے، ایسے رویوں سے تشدد کی لہر شروع ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں کبھی ایسا نہیں ہوا، یہ خطرناک روایت ہے، ہم جانتے ہیں مظاہرہ کرنے والوں کی سرپرستی کس نے کی، پی ٹی آئی کارکنوں نے رہائش گاہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی، ہم ایسے رویے رکھنے والوں کے چہرے نہیں بھولیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے قائد کے گھروں پر حملہ ہوسکتاہے تو سب کے گھروں پر ہوسکتاہے، ہم دشمنی بڑھانا نہیں چاہتے ہیں تاہم اب ہم الیکشن کمیشن کے معاملات اور آنے والی ترمیم کا حصہ نہیں بنیں گے۔

۔لیگی رہنما نے الیکشن کمیشن تقرریوں سمیت کسی بھی قانونی ترمیم کے لیے حکومت سے رابطہ قائم نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایسی صورتحال میں حکومت سے رابطے برقرار نہیں رکھے جاسکتے، جو کانٹے بکھیر رہے ہیں، ان کو یہی چنیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے گھر کا تقدس پامال کرنے کی کوشش کی تو ہم ویسا ہی جواب دیں گے، حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کا پتہ ہے،

آخری حد تک ان کا پیچھا کریں گے۔ خواجہ آصف کی تقریر کے دوران (ن)لیگی اراکین کے شیم شیم کے نعرے لگائے۔ خواجہ آصف نے کہاکہ ماضی میں کبھی ایسا نہیں دیکھا کہ مخالفین کے گھروں جہاں خواتین رہتی ہوں وہاں حملے کیے جائیں،یہ غلط روایات ڈالی جا رہی ہیں،اگر یہ سلسلہ شروع ہو گیا تو پھر یہ بند نہیں ہوگا۔ خواجہ آصف نے کہاکہ نواز شریف عدالتی اجازت سے علاج کیلئے باہر گئے ہوئے ہیں،

ہم صرف نواز شریف کی عیادت کیلئے وہاں گئے تھے،شہباز شریف کی صدارت میں سیاسی میٹنگ مقامی ریستوران میں ہوئی اور لوگوں کے خاندان بھی باہر رہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ دس بارہ دن سے کوشش ہو رہی ہے کہ ایوان کا ماحول اچھا ہو۔انہوں نے کہاکہ اگر ہم نے اپنے کارکنوں کو ہدایت کر دی کہ گھروں پر حملہ کرو تو کیا ہو گاچادر اور چار دیواری کا تقدس پامال نہ کیا جائے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ 72 سال میں کبھی کوئی مشکل پیش نہیں آئی مگر جو کچھ تین دن حکومت سپریم کورٹ میں کرتی رہی سب کے سامنے ہے،یہ اپنے لوگوں کو کچھ بناسکتے ہیں مگر عوام کو وہ نہیں بناسکتے، کچھ لوگوں یہاں بھی وہ بناکر لایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ میاں نواز کا لندن جانا عدالتی فیصلہ ہے۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اِن دنوں لندن میں علاج کے لیے مقیم ہیں اور گزشتہ روز لندن میں نواز شریف کے بیٹے کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کیا گیا جس میں مظاہرین نے گھر میں گھسنے کی کوشش کی تھی۔ یاد رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی عندیہ دیا تھا کہ پہلے وزیراعظم تبدیل ہوگا، پھر ترمیم ہوگی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…