اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی دوسری بڑی جماعت کے تمام سیاسی رہنما اس وقت لندن میں ہیں، یہ بات معروف تجزیہ کار عمران یعقوب نے ایک نجی وی چینل پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی، انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے بھی کوئی اچھی خبریں نہیں آ رہیں،
میاں شہباز شریف بھی وہیں ہیں، اس لیے انہوں نے اپنے دیگر رہنماؤں کوبھی وہاں بلا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی سیاست لندن سے ہی آپریٹ ہو گی، تمام پس پردہ فیصلے وہیں سے کئے جائیں گے اس کے بعد یہاں پر حمزہ شہباز ان کو آگے لے کر چلیں گے۔ عمران یعقوب نے کہا کہ میں یہ نہیں سمجھتا کہ حکومت تبدیلی کے لئے کوئی فوری طور پر پلان بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے چار پانچ ماہ عمران خان حکومت کے لئے بہت اہم ہیں، اگر انہوں نے ڈیلیور کر دیا اور معاملات پر قابو پا لیا تو پھر اِن ہاؤس تبدیلی کا چانس نہیں ہے لیکن اگر وہ ان مہینوں میں کچھ ڈیلیور نہ کر پائے تو نہ صرف اِن ہاؤس تبدیلی بلکہ جو سسٹم میں تبدیلی کی بات ہو رہی ہے، جو قومی حکومت کی بات ہو رہی ہے حالات اس طرف بھی جا سکتے ہیں۔ عمران یعقوب نے کہا کہ شہباز شریف کی کامیابی یہ ہے کہ اس طرح کے حالات میں وہ میاں نواز شریف کو لے کر باہر چلے گئے ہیں اور سپریم کورٹ میں ان کے حوالے سے جو ریمارکس آئے ہیں اس نے حکومتی ایوانوں میں مزید کھلبلی مچا دی ہے۔ اسی لئے حکومتی توپوں کا رخ میاں شہباز شریف کی جانب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی سیاست لندن سے ہی آپریٹ ہو گی، تمام پس پردہ فیصلے وہیں سے کئے جائیں گے اس کے بعد یہاں پر حمزہ شہباز ان کو آگے لے کر چلیں گے۔
مسلم لیگ (ن) کا لندن پلان کیا ہے۔۔؟ جانیئے سینئر صحافی عمران یعقوب خان سے@ZafarHilaly @PTIofficial @MediaCellPPP @pmln_org pic.twitter.com/Nx1w8akTgN
— Imran Yaqub Khan (@imranyaqubkhan) December 8, 2019