ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اسٹبلشمنٹ ڈویژن میں اسٹیشنری و دیگر سامان کی خریداری میں کروڑوں   کی کرپشن کا انکشاف

datetime 9  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) اسٹبلشمنٹ ڈویژن میں اسٹیشنری و دیگر سامان کی خریداری میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے، وزیر اعظم کے سٹیزن پورٹل پر بھی کرپٹ مافیا کو بچانے کے لیے جھوٹی انکوائری کر کے سب اچھا کی رپورٹ دیدی گئی۔

ذرائع کے مطابق اسٹبلشمنٹ ڈویژن میں اعلیٰ سطع پر متعدد افراد کو بار بار ایک ہی سیٹ پر تعینات کیا جا رہا ہے اطلاعات کے مطابق2009 سے 2019 تک چوری کی گئی دس کروڑ کی خردبرد کی گئی اور اس حوالہ سے وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر ایک شکایت کی گئی جس کا ابتدائی طور پر مافیا کو بچانے کے لیے شکایت کندہ کو مطعمن کرنے کی کوشش کی مگر ایسا نہ ہوا تو انکوائری پھر سے شروع کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ انکوائری کو سات ماہ ہو چکے ہیں مگر تاحال کسی پر ذمہ داری عائد نہ کی جا سکی ہے،سٹیزن پورٹل شکایت کے مطابق پرائیویٹ سیکرٹری کو دس سال قبل سٹور انچارج بنایا گیا جنہوں نے لوٹ مار کی انتہا کرتے ہوئے غیر قانونی جائیداد یں بھی بنا لی ہیں اور اس حوالہ سے ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن مریم کیانی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی جو کہ کئی ماہ سے انکوائری مکمل نہ کر سکی ہیں،ذرائع نے تبایا کہ کرپٹ مافیا کو بچانے کے لیے افسران وزیراعظم سٹیزن پورٹل کو بھی دھوکا دینے کی کوشش کرتے ہیں اور شہری نے ایک بار پھر شکایت کی وزیر اعظم اس حوالہ سے سخت نوٹس لیکر جھوٹی رپورٹیس تیار کرنے والے مافیا کو بھی قانونی شکنجہ میں لیا جائے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…