پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

نیب نے 20 سالوں میں 324 ارب روپے کی ریکوری کی، جبکہ پنجاب حکومت نے صرف 15 ماہ میں 132 ارب کی ریکوری کر لی، حیرت انگیز انکشافات

datetime 9  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیب کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2018ء میں نیب نے 28.885 بلین روپے ریکور کئے جبکہ نیب نے 2000ء سے 2018ء تک 324.527 بلین روپے کی ریکوری کی، محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے 15 ماہ کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کی ہے جس میں پنجاب نے 132.12 بلین کی ریکوری کی ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف بھرپور طریقے سے جہاد کریں گے۔

نہ کرپشن کریں گے،نہ کسی کو کرنے دیں گے۔وزیراعظم آفس اسلام آبادمیں پنجاب اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ کی پنجاب کرپشن کمپلینٹ ایپ کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں کرپشن کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔احتساب اورانصاف پاکستان تحریک انصاف کابنیادی ایجنڈا ہے احتساب اورانصاف کے بغیرکوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ہم احتساب اورانصاف کے ایجنڈے کی تکمیل کریں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کرپشن کمپلینٹ ایپ کا اجراء پنجاب میں کرپشن کے خاتمے کیلئے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔رشوت ستانی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کمپلینٹ ایپ کے ذریعے شہری گھر بیٹھے ہوئے آن لائن ویڈیو،تصاویر اورشکایات اپ لوڈ کرسکتے ہیں اورٹریکنگ سسٹم سے گھر بیٹھے اپنی شکایات کے سٹیٹس کے بارے میں بھی جان سکتے ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بتایا کہ پنجاب میں کرپشن اوربدعنوانی کے خاتمے کیلئے موثر مہم کے نتیجہ خیز اثرات سامنے آرہے ہیں۔بہت مختصر مدت میں 132ارب روپے کی اراضی قابضین سے واگزار کروائی گئی ہے۔پونے پانچ ارب روپے وصول کیے گئے ہیں۔2ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیاگیا،32ہزار شکایات کا ازالہ کیاگیا اور10ہزار انکوائریاں مکمل کی گئی ہیں۔مختصر عرضے میں ایسی شاندار پروفارمنس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے آگے بڑھیں اوراپنا بھر پورکردارادا کریں۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…