اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی نااہلی سے متعلق کیس میں دونوں فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔پیر کو قائم مقام چیف الیکشن کمشنر الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 2 رکنی کمیشن نے سماعت کی ۔ الیکشن کمیشن میں درخواست گزار ارسلان تاج کے وکیل اور فریال تالپور کے وکیل پیش ہوئے ۔ قائمقام چیف الیکشن کمشنر نے
استفسار کیا کہ آپ جواب کب تک جمع کرائیں گے۔ وکیل درخواستگزار نے کہاکہ عام تعطیلات کے بعد تک کا وقت دینے کی استدعا کی ۔ دور ان سماعت الیکشن کمیشن نے دونوں فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی ۔ قائمقام چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ آئندہ سماعت میں جواب کے ساتھ دلائل بھی سنے جائیں گے۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے 14 جنوری تک کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔