پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

(ن)لیگ اور پی پی پی ارکان کاقومی اسمبلی میں شدید احتجاج، حکمران اتحاد میں بھی پھوٹ پڑ گئی،اہم حکومتی اتحادی اپوزیشن سے جاملے

datetime 6  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن)اور پی پی پی ارکان نے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہ کرنے اور رانا ثنا اللہ کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ کرنے کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کااجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی زیرصدارت ہوا

دور ان اجلاس مسلم لیگ (ن)اور پی پی پی ارکان نے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہ کرنے اور رانا ثنا اللہ کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ کرنے کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کیا،حکومتی اتحادی اختر مینگل سمیت اپوزیشن کے تمام اراکین بھی ایوان سے نکل گئے۔ ا س موقع پر ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے وزیر مملکت علی محمد خان کو اپوزیشن کو منانے کا ٹاسک دیاجس پر وزیر مملکت علی محمد خان نے ڈپٹی سپیکر کی ہدایت پر وفاقی وزراء مراد سعید اور عمر ایوب سے کہا کہ وہ اپوزیشن کو منانے کے لئے ان کے ساتھ چلیں تو دونوں وفاقی وزراء نے علی محمد خان کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔ اس کے بعد علی محمد خان پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر کو ساتھ لے کر اپوزیشن کے پاس گئے۔ اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کے چوہدری حامد حمید نے کورم کی نشاندہی کردی،ارکان کی گنتی کے بعد کورم ٹوٹ گیا اور کورم پورا ہونے تک ایوان کی کارروائی معطل کر دی گئی بعد ازاں ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس پیر کی سہ پہر چار بجے تک ملتوی کردیا جمعہ کو قومی اسمبلی کااجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی زیرصدارت ہوا دور ان اجلاس مسلم لیگ (ن)اور پی پی پی ارکان نے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہ کرنے اور رانا ثنا اللہ کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ کرنے کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کیا،حکومتی اتحادی اختر مینگل سمیت اپوزیشن کے تمام اراکین بھی ایوان سے نکل گئے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…