چیف سیکرٹری پنجاب صوبے میں گورننس کی بہتری کیلئے متحرک، بیوروکریسی کا اعظم سلیمان کی قیادت میں اعلٰی سطح کا اجلاس

6  دسمبر‬‮  2019

لاہور (پ ر )چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ریٹائرڈ) اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اعلی سول اور پولیس افسران کا اہم اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پی اینڈ ڈی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، سی سی پی او لاہور، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ڈویژنل کمشنرز

اور آر پی اوز نے شرکت کی۔چیف کی طرف سے اہم احکامات جاری کئے گئے۔ انہوں نے کہا، گورننس، پبلک سروس ڈلیوری کی بہتری، شفافیت کا فروغ ترجیح ہے۔ افسران کو کام کرنے کی مکمل آزادی دینے کیساتھ محاسبہ بھی کیا جائے اور ان کی کارکردگی کا ماہانہ جائزہ لیا جائے گا۔ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا افسر عہدے پر نہیں رہے گا. چیف سیکر ٹری نے مزید کہا کہ افسران محنت سے کام کریں، مثبت نتائج نظر آنے چاہیں.اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے میرٹ اور شفافیت کو فروغ دینا ہو عوامی مسائل کا حل حکومت کی تر جیح، غفلت برداشت نہیں کی جائے گیاوپن ڈور پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے. چیف سیکرٹریعام آدمی کو سرکاری دفاتر میں عزت و احترام ملنا چاہیئے۔اضلاع کی سطح پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے. چیف سیکرٹری نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز، کمشنرز، اضلاع کے دورے کریں۔اضلاع میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے. قیمتوں کی نگرانی کیلئے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو سبزی منڈیوں کے دورے کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اشیاء میں ملاوٹ کیخلاف مہم کو تیز کیا جائے. سول اور پولیس افسران باہمی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دیں. تمام محکموں اور افسران کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کی جاۂے گی۔ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز شجر کاری پر خصوصی توجہ دیں اور ناجائز تجاوزات کیخلاف مہم کو بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے۔ چیف سیکرٹری نے قبضہ مافیا کیخلاف سخت کارروائی کا حکم بھی دیا ۔پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شکایات کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے۔ چیف سیکرٹری نے آئی جی پنجاب کے ہمراہ اضلاع کے اچانک دورے کرنے کا اعلان بھی کیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…