اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ماں کی دوائی کیلئے مارکیٹ جانے والی دو بہنوں شازیہ اور صباء کیلئے جرم بن گیا ۔تم دھندے والی ہو ، چلو پیسے دو ۔ تفصیلات واقعے کی تفصیلات کے مطابق فردوس مارکیٹ کے قریب پولیس اہلکاروں نے دو بہنوں صبا اور شازیہ کو روک لیا اور ان کیساتھ
نازیبا حرکات کیں ۔ دونوں بہنوں نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ والدہ بیمار ہیں اور ان کی دوائی کیلئے ہم دونوں فردوس مارکیٹ کے پاس سے جارہی تھیں وہاں پرتین پولیس اہلکاروں نے ہمیں روک لیاجبکہ تیسرے والا گاڑی میں جا کر بیٹھ گیا تھا،انہوں نے ہمارے کپڑے پھاڑنا شروع کر دیا ، ناقابل برداشت حرکتیں شروع کر دیں ۔ انہوں پیسے مانگنا شروع کر دیئے ، پیسے ہمارے پیسے نہیں تھے انہوں نے ہمارے موبائل ضبط کر لیے ۔ صبا کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس اس کی شکایت متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او علی عجمت کے پاس گئیں اس نے ہمیں اے ایس آئی کے پاس درخواست جمع کروانے کا کہا۔ اے ایس آئی نے ان اہلکاروں کو پکڑ کر موبائل برآمد کیے اور ہمیں اے ایس پی کے پاس بھیج دیا ۔ اے ایس پی نے ہمیں دھکے دے کر باہر نکا ل دیا اور کہا کہ اپنے موبائل لو یہاں سےنکلو ، یہ محکمانہ معاملہ ہے ہم خود دیکھ لیں گے ۔ خواتین کا کہنا تھا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے ، یہ پولیس ہماری حفاظت کیلئے یا پھر ہماری عزتوں کیساتھ کھیلنے کیلئےہے؟ہمارے مجرم ہمارے سامنے آئیں گے تو ہم انہیں پہنچا ن لیں گے ۔