اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

جو لوگ چیئرمین سینیٹ تبدیل نہیں کرسکے،وزیراعظم کیسے تبدیل کریں گے؟‘شیخ رشید احمد کا اپوزیشن کو چیلنج،معنی خیز دعویٰ کردیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ یہ لوگ چیئرمین سینیٹ تبدیل نہیں کرسکے،وزیراعظم کیسے تبدیل کریں گے؟جن کے گھر سے14ووٹ کم آئے ہوں وہ تبدیلی خاک لائیں گے،مجرم نوازشریف باہر جاسکتا ہے تو ملزم آصف زرداری کو بھی جانا چاہیے، شہبازشریف نے جس دن سچ بولا ان کی سیاست ختم ہوجائے گی، وہ نوازشریف کے ساتھ ٹوکن کے طور پر گئے ہیں،

یہ جب لندن جاتے ہیں کوئی نیا شگوفہ کھلاتے ہیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع طے شدہ مسئلہ ہے اور توسیع سادہ اکثریت سے ہوگی۔ان خیالات کااظہاروفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور واہگہ شٹل ٹرین 14 دسمبر سے چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ریلوے کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، تاریخ میں پہلی بار ریلوے مسافر میں اضافہ ہوا ہے،پاکستان میں مسافرٹرینیں منافع میں جارہی ہیں،میں نے 4آنے خرچ نہیں کیے اورریلوے کو نفع دیا۔ انہوں نے کہاکہ ایم ایل ون سے ایک لاکھ افراد کو روزگارملے گا،ایم ایل ون کا1872کلومیٹرتک نیا ٹریک ہوگا،ایم ایل ون کے ٹریک میں کوئی پھاٹک نہیں ہوگی۔ریلوے خسارے کو تین سال میں ختم کر دیں گے۔انہوں نے کہاکہ فریٹ ٹرینوں کا 10 فیصد کرایہ کم کر رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف نواز شریف کیساتھ بطور ٹوکن گئے ہیں،شہبازشریف جب لندن جاتے ہیں توکوئی نیا شگوفہ کھلاتے ہیں،شہبازشریف نے جس دن سچ بولا ان کی سیاست ختم ہوجائے گی۔ شیخ رشید نے کہاکہ اگر مجرم نواز شریف باہر جاسکتا ہے تو ملزم آصف زرداری کو بھی حق حاصل ہے، فضل الرحمان تین سال بعد والے دسمبر کی بات کر رہے ہیں، سال بھی بتائیں،دسمبر2019فضل الرحمان کے دیکھتے دیکھتے گزر جائیگااورجس کو شوق ہے وہ تحریک عدم اعتماد لے آئے۔وزیر ریلوے نے کہاکہ آپ مطالبہ کرتے ہیں الیکشن کمیشن شفاف ہونا چاہیے توپھر کیوں اپنی پسند کا جج لگواتے ہیں،

اتفاق رائے سے الیکشن کمشنر لگوایاپھر 2018الیکشن کے نتائج کیوں نہ تسلیم کیے گئے؟ہمیں من پسند نہیں،اچھا جج لگانا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کے فیصلے عدالتیں کرنے لگیں تووہ دن بھی آئیگا کہ عدالتیں ہی پارلیمنٹ کافیصلہ کرینگی۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف اور شہبازشریف کی واپسی میں تاخیر دیکھ رہا ہوں،یہ لوگ چیئرمین سینیٹ تبدیل نہیں کرسکے،وزیراعظم کیسے تبدیل کریں گے؟ جن کے گھر سے14ووٹ کم آئے ہوں وہ تبدیلی خاک لائیں گے،

چیئرمین سینیٹ تبدیل نہیں کرسکے،وزیراعظم کیسے تبدیل کریں گے؟مجرم نوازشریف باہر جاسکتا ہے تو ملزم آصف زرداری کو بھی جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع طے شدہ مسئلہ ہے اور توسیع سادہ اکثریت سے ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ایم ایل ون میں تاریخی کام کررہے ہیں اس تاریخی کام سے پاکستان ریلوے ملک کی اکانومی میں ایک تاریخی کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہاکہ

پاکستان دنیا کے اُن ممالک میں سے ہے جہاں پسنجر ٹرینیں منافع میں جاتی ہیں ورنہ پسنجر ٹرینیں نقصان میں جاتی ہیں اور فریٹ ٹرینیں منافع میں جاتی ہیں۔ ٹرینوں کی باقاعدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ اس وقت ہماری باقاعدگی90 فیصد ہے‘ایم ایل ون کے بعد لاہور سے کراچی کا سفر 6 گھنٹے میں اور راولپنڈی کا سفر 8 گھنٹے میں طے ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگلے سوموار تک سانحہ تیزگام کے متاثرین تک پیسے پہنچ جائیں گے‘15 لاکھ انشورنس کے 5 لاکھ روپے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے اور1 لاکھ روپے میری طرف سے فی کس دیے جائیں گے‘رواں ماہ25 تاریخ کو فریٹ میں کم کیے گئے کرایوں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا کیونکہ 25 دسمبر سے ریلوے پر بوجھ بڑھ جاتاہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ 25د سمبر سے فوڈ کورٹ کا افتتاح کرنے جارہے ہیں بعدازاں راولپنڈی اور کراچی میں فوڈ کورٹ بنائیں جائیں گے‘ فوڈ کورٹ میں پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مقابلہ کرنا چاہتے ہیں اس کا مقصد اُن کو مارکیٹ سے نکالنا نہیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ پرائیویٹ سیکٹر مقابلتاً اسی قیمت میں اچھافوڈ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیصل آباد کے لیے کوئلہ ڈیلیوری سسٹم موجود نہیں ہے ہم فیصل آباد کے لیے کوئلہ ڈیلیوری سسٹم کے لیے کنویئر بیلٹ متعارف کروارہے ہیں بعدازاں جیا بگا میں بھی ایسا ہی سسٹم بنایاجائے گا‘پاکستان ریلوے 7کروڑ مسافروں کو سہولت مہیاکررہاہے۔ انہوں نے کہاکہ آج کے دن ہم نے ریلوے کی تاریخ میں ریکارڈ 103 ملین روپیہ ٹکٹوں کے ذریعے اکٹھاکیاہے‘انہوں نے کہا کہ پچھلے 72 سال میں فریٹ کے شعبوں میں توجہ نہیں دی گئی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…