اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے امریکہ طالبان مذاکرات کی بحالی سے متعلق اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ امریکہ طالبان مذاکرات کی بحالی بین الاافغان مذاکرات کی جانب پیش رفت ثابت ہو گی۔ جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ امید ہے کہ امریکہ طالبان مذاکرات کی بحالی بین الاافغان مذاکرات کی جانب پیش رفت ثابت ہو گی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ مذاکرات سے
ایک پرامن اور معتدل افغانستان قائم ہو سکے گا،پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے کہ افغانستان میں تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ افغان معاشرے کے تمام طبقات کو شامل کرکے امن اور مفاہمت کا ایک جامع عمل آگے بڑھنے کا واحد عملی راستہ ہے۔دفتر خارجہ نے کہاکہ ڈیجٹل پاکستان کے ذریعے بہتر سال کے گلے سڑے نظام کو جدت سے ختم کیا جائے گا۔