اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف حکومت کے دور میں ملک پر 10 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرض نہیں بڑھنے کی خبروں کا ڈراپ سین،کتنے ارب ڈالرز قرضہ لیا اور کتنا واپس کیا؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں،وزارت خزانہ نے قرض کی تفصیلات کی تردید کر دی۔ جمعرات کو جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی حکومت کے
دور میں ملک پر 10 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرض نہیں بڑھا۔اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے دور حکومت میں 10 ارب 40 ارب ڈالر کا قرض لیا گیا تاہم 9 ارب 10 کروڑ ڈالر کا غیر ملکی قرض واپس کیا گیا۔اعلامیہ نے بتایاکہ پی ٹی آئی حکومت کے دور میں ملک پر قرض میں ایک ارب 30 کروڑ ڈالرکا اضافہ ہوا ہے۔