اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف کے داماد اور بیٹے بھگوڑے ہیں،شہزاد اکبر نے حقائق قوم کے سامنے رکھے،حکومتی ترجمان مسلم لیگ ن سے شہزاد اکبر کے پوچھے گئے سوالات پوچھیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ
شہبازشریف نے منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ کمایا، شہبازشریف ڈیلی میل کی خبر کا جواب نہیں دے سکے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ شہبازشریف کے داماد اور بیٹے بھگوڑے ہیں، انہوں نے کرپشن کا نیٹ ورک چلایا، وزیراعظم نے شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس کی تائید کی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ شہزاد اکبر نے حقائق قوم کے سامنے رکھے، حکومتی ترجمان مسلم لیگ ن سے شہزاد اکبر کے پوچھے گئے سوالات پوچھیں۔