پشاور (آن لائن) غربت کے خاتمے کے لئے 10سالہ منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت وفاق اور صوبائی حکومتیں سالانہ بنیادوں پر 15سو ارب روپے سے زائد خرچ کرینگے غریب طبقے کو مہنگائی کے اثرات سے بچانا اس منصوبے کی اہم ترجیح ہو گی
اس مقصد کے لئے غربت کی کمی کا دائرہ کار ملک بھر کے پسماندہ علاقوں تک بڑھایا جا ئے گا وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے سالانہ رپورٹ میں نئی پالیسی کے وضاحت کردی ہے رپورٹ کے مطابق 2013-14میں بیروز گاری کی شرح مجموعی نوجوان آبادی کا 10.35فیصد تھی جو 2017-18تک 11.10فیصد تک پہنچ گئی زرعی سرگرمیوں میں مندی کے باعث زرعی شعبے میں روز گار کی شرح 44.96فیصد سے کم ہو کر 38.49فیصد تک پہنچ گئی مرد لیبر فورس کی بیرو زگاری کی شرح 4.89فیصد سے بڑھ کر 5.09فیصد تک پہنچ گئی خواتین لیبر فورس میں بیرو زگاری کی شرح 8.97فیصد سے کم ہو کر 8.27فیصد تک پہنچ گئی رپورٹ کے مطابق ملک میں 15سے 24سال تک عمر کے نوجوانوں کی مجموعی تعداد 4کروڑ 1لاکھ 20ہزار ہیں اس عمر کے تعلیم یافتہ او رغیر تعلیم یافتہ افراد ی قوت کی شرح 1کروڑ 65لاکھ 70ہزار ہے اوران میں سے 1کروڑ 45لاکھ افراد روزگار پر ہے جبکہ 18لاکھ 40ہزار بے روز گار ہیں وزیر اعظم کے ہنر مند پرورگرام کے تحت 1لاکھ 47ہزار نوجوانوں کو درکار افرادی قوت کے مطابق ہنر سیکھانے کا عمل شروع کردیاگیاہے جو انکے لئے اپنا روز گار خود کمانے کے قابل بنانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔