ہم نے کوئی جرم نہیں کیا، سول معاملات پر تصفیہ ہوا ہے، سپریم کورٹ سے ہمارا سمجھوتہ ہے،ملک ریاض کھل کر بول پڑے،پشاورمیں بحریہ ٹاؤن آفس کاافتتاح کردیا

5  دسمبر‬‮  2019

پشاور(این این آئی) چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے کہا ہے کہ ہم نے کوئی جرم نہیں کیا، سول معاملات پر تصفیہ ہوا ہے، سپریم کورٹ سے ہمارا سمجھوتہ ہے اور ہم پیسے دینے کا وعدہ نبھائیں گے۔پشاور میں بحریہ ٹاؤن کے دفتر کا افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک ریاض نے کہا کہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے ایک سال انکوائری کی، این سی اے کہتی ہم نے کوئی جرم نہیں کیا، سول معاملات پر تصفیہ ہواہے، ہمارا پاکستان کی

حکومت کے ساتھ کوئی معاملہ نہیں۔چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے کہا کہ ان کی اولاد اوورسیز  پاکستانی اور برطانوی شہری ہے، سپریم کورٹ سے ہمارا سمجھوتہ ہے کہ یہ پیسہ پاکستان کو دینا ہے ہم اپنا وعدہ نبھائیں گے،خواہ ہمیں گھر بھی بیچنا پڑے ہم پیسہ دیں گے۔ملک ریاض نے کہا کہ پیسہ پاکستان آنا چاہیے اور ان کی طرح اورلوگوں کو بھی پیسہ پاکستان لانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پشاور کے شہریوں کو بھی تعلیم، ہسپتال اور اعلیٰ رہائش فراہم کریں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…