ننکانہ صاحب(این این آئی )وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر)اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں خواتین کی ترقی ،بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ ،نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور تعلیم و صحت سمیت بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اداروں کے ٹکراؤ کی باتیں کر کے ملک میں مایوسی پھیلانے
والے خود ہی مایوس ہونگے کیونکہ تمام ادارے اور حکومت ایک پیج پر ہے اور عوام کی ہمدردیاں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وزیراعظم عمران خان کا جذبہ خدمت خلق قابل تحسین ہے، کئی دہائیوں سے اقتدار پر قابض لوگوں نے اقرباء پروری کو پروان چڑھایا جس نے عوام کی امیدیں ختم اور مایوسی پیدا کی ۔