لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے لاہور کے شہریوں سے سستی سفری سہولت بھی چھین لی ہے جس کے بعد لاہور کے شہری چنگ چی رکشہ پر سفر کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ،بتایا گیا ہے کہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے آہستہ آہستہ شہر میں تمام
پبلک ٹرانسپورٹ کے تحت چلنے والی بسوں کے روٹ بند کر دیئے ہیں اور تمام 419 بسیں ڈپو میں کھڑی کر دی ہیں ،جس کے بعد شہریوں نے ذلیل و خوار ہو کر موٹر سائیکل رکشہ پر سفر کرنا شروع کر دیا ہے، جس سے رکشہ مالکان کی چاندی ہو گئی ہے۔