پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

سندھ میں مستحقین زکوٰۃ کے نام پر من پسند افراد کو گزارہ الاؤنس دیے جانے کا انکشاف

datetime 5  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے زکوۃ و عشر میں مستحقین زکوۃ کے نام پر من پسندافراد کو گزارہ الاونس دئیے جانے کا انکشاف ہواہے۔کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں صدر مفتی محمد قاسم فخری کی صدارت میں منعقد ہوا۔دوران اجلاس یہ انکشاف بھی ہوا کہ مستحقین زکوۃ کے نام پر من پسندافراد کو گزارہ الاونس دیا جارہا ہے جبکہ سرکاری ملازم،سیاسی پس منظر کے حامل افراد زکو کمیٹیوں کے چیئرمین بنادئیے گئے ہیں۔کمیٹی کے سربراہ مفتی قاسم فخری نے محکمہ زکوۃ میں انتظامی ومالی بے ضابطگیوں

پراظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ لوکل زکو اۃکمیٹیوں کے چیئرمینز ان عہدوں پر رہنے کے اہل ہی نہیں ہیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ زکوۃ افسر نے کہا کہ مٹیاری میں گزارہ الاونس لینے والے افراد دیکھنے سے ہی مستحق لگتے ہیں،جس پر مفتی قاسم فخری نے کہا کہ زکوۃ کی تقسیم،مستحقین کا تعین دیکھنے سے نہیں شرعی اصولوں پر ہوتاہے۔ضلع جنوبی میں لوکل زکو کمیٹیوں کے چیئرمین سرکاری ملازم ہیں۔50فیصد مستحقین زکو جعلی ہیں۔انہوں نے کہا کہ زکو ۃکمیٹیوں کے انتخاب کے لئے مساجد میں اعلان کیوں نہیں کرایاجاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…