ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ٹیسٹنگ ایجنسیوں کے زیر اہتمام  امتحانات میں شدید بے قاعدگیاں اور کرپشن، حکومت ایکشن میں آ گئی

datetime 5  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی نے ملک بھر میں ٹیسٹنگ ایجنسیوں کے زیر اہتمام ہونے والے امتحانات میں شدید بے قاعدگیوں اور  کرپشن کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کو تحقیقات کیلئے کمیٹی کے سپرد کردیا ہے۔بدھ کے روز قومی اسمبلی اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی سردار صبغت اللہ اور شیر اکبر خان نے عوامی مسائل پر بات کرتے ہوئے کہاکہ

ملک بھر میں نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسیوں کے زیر اہتمام ہونے والے امتحانات میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں ہورہی ہیں اور امتحانات سے قبل ہی پیپر مارکیٹ میں لاکھوں روپے قیمت کے عوض دستیاب ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ اس صورتحال کی وجہ سے کئی بار ٹیسٹ کیسنل کر دئیے جاتے ہیں اور نوکریوں کی تلاش میں امتحانات دینے والے ہزاروں طلباء و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہاکہ ان ٹیسٹنگ ایجنسیوں نے ملک کے نوجوانوں کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا ہے اور امتحانات کیسنل ہونے پر دوبارہ فیسیں وصول کی جاتی ہیں انہوں نے کہاکہ یہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور کا فوری نوٹس لیا جائے جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی مولانا عبدالکبر چترالی نے کہاکہ اس صورتحال کی وجہ سے ہمارے نوجوانوں کو مسائل درپیش ہیں حکومت مسلے کا فوری حل تلاش کرے جس پر وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہاکہ ٹیسٹنگ ایجنسیوں کو لوٹ مار کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے انہوں نے کہاکہ یہ ٹیسٹنگ ایجنسیاں نجی طور پر کام کرتی ہیں اور ان کا حکومت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے انہوں نے معاملے پر مذید تحقیقات کیلئے متعلقہ کمیٹی کو بھیجنے کی سفارش کی جس پر سپیکر نے قومی اسمبلی کے قاعدہ 199کے تحت معاملے کو متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…