اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں لیگی وفد کے لندن جانے پر پارلیمانی پارٹی کے بیشتر ارکان کا اعتراض اٹھا دیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بیرون ملک اجلاسوں پر سخت تنقید کی گئی۔ لیگی ارکان نے رائے دی کہ یہ روایت اچھی نہیں اس پر یہاں بہت تنقیدہوگی،فیصلے لندن کے بجائے یہاں ہونے چاہیں۔ پارٹی رہنماؤں نے ارکان
کو تسلی دی کہ شہباز شریف میاں نواز شریف کے ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد وطن واپس آجائیں گے۔ ارکان نے عطا تارڑ کے ای سی ایل پر قائم خصوصی کمیٹی میں پیش ہونے پر بھی اعتراض اٹھایا۔ لیگی ارکان نے اعتراض اٹھایا کہ پارلیمنٹرینز موجود ہیں تو بغیر پارلیمنٹرین کو نمائندہ بنانے کا کیا جواز تھا؟ عطا تارڑ کو اتنا اہم بنادیا گیا ہماری کوئی ویلیو نہیں؟