منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

شریف برادران اپنی اصل پہچان کے حوالے سے قوم کو آگاہ کریں، شہباز شریف کی لندن پریس کانفرنس پر حکومت کا شدید ردعمل

datetime 4  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ شہباز شریف نے قوم کو گمراہ کرنے کیلئے بیان دیا،آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سے متعلق  معاملہ زیرسماعت ہے، ملکی فضائیں اپوزیشن لیڈر کی متلاشی ہیں،لندن میں پریس کانفرنس کرنے کی بجائے ملک آ کر مقدمات کا سامنا کریں،شریف برادران اپنی اصل پہچان کے حوالے سے قوم کو آگاہ کریں،لگ رہا ہے شریف برادران کے اصل تعارف کی ذمہ داری مجھے لینا پڑے گی،

پارلیمان کو بالادست اور جمہور کے ترانے گانے والے  خودپارلیمنٹ کو کمزور کر رہے ہیں،پاکستان کا قانون لٹیروں کا پیچھا کرتا رہے گا۔ بدھ کو  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ملکی فضائیں اپوزیشن لیڈر کی متلاشی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر نے جھوٹ کے ذریعے من گھڑت بیانیہ پیش کیا۔معاون خصوصی  نے کہاکہ شہباز شریف نے قوم کو گمراہ کرنے کیلئے بیان دیا۔انہوں نے کہاکہ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سے متعلق  معاملہ زیرسماعت ہے جس کیس کا فیصلہ نہیں ہوا اس پر وکٹری نشان بنائے جا رہے ہیں۔معاون خصوصی  نے کہاکہ عدالت نے آپ کو کلیئرنس سرٹیفکیٹ نہیں دیا۔معاون خصوصی اطلاعات  نے کہاکہ شہباز شریف نے نیب کی غیر جانبدارانہ حیثیت کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی،شریف برادران اپنی اصل پہچان کے حوالے سے قوم کو آگاہ کریں۔معاون خصوصی نے کہاکہ لگ رہا ہے شریف برادران کے اصل تعارف کی ذمہ داری مجھے لینا پڑے گی۔ انہوں نے کہاکہ نیب قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کی کوشش رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان  کا قانون کی حکمرانی کا خواب شرمندہ تعبیر ہورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ آپ کے دور میں ملکی دولت ٹی ٹیز کے ذریعے بیرون ملک گئی۔معاون خصوصی  نے کہاکہ کاش کہ شہبازشریف قوم کی لوٹی  دولت سے متعلق بھی کوئی بیان دیتے،شہباز شریف نے  نواز شریف کی صحت سے متعلق آگاہ نہیں کیا۔معاون خصوصی   نے کہاکہ شہبازشریف جس مقصد کیلئے لندن گئے اس پر کوئی بیان نہیں دیا۔

معاون خصوصی نے کہاکہ اپوزیشن  نے خود  چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تعیناتی کیلئے  وقت لیا،دوسری طرف رہبر کمیٹی ارکان نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔معاون خصوصی  نے کہاکہ پارلیمان کو بالادست اور جمہور کے ترانے گانے والے  خودپارلیمنٹ کو کمزور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ  قوم کی لوٹی گئی دولت  واپس لانے کے وزیراعظم کے وعدے کا آغاز ہوچکا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا قانون لٹیروں کا پیچھا کرتا رہے گا۔معاون خصوصی اطلاعات  نے کہاکہ

پاکستانی  خاندان سے گزشتہ روز 38ارب سے زائد کی رقم کی واپسی کی خبر آئی،کسی حکمران نے جرات نہیں کی کہ وہ لوٹی دولت کو واپس لائے۔معاون خصوصی   نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ناممکن کو ممکن کردکھایا۔معاون خصوصی نے کہاکہ لوٹی دولت  کی واپسی کے حوالے سے عوام کو خوشخبریاں ملتی رہیں گی۔ انہوکں نے کہاکہ لندن میں پریس کانفرنس کرنے کی بجائے ملک آ کر مقدمات کا سامنا کریں۔ انہوں نے کہاکہ نیب خود مختار ادارہ ہے، نیب پر کوئی دبا و? نہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہاکہ عمران خان کی کسی سے ذاتی عناد نہیں، ملکی مفاد کیلئے کام کررہے ہیں،حتمی فیصلہ آنے تک شہباز شریف ملزم ہی رہیں گے۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہاکہ سیاست اور ریاست کو الگ رکھ کے دیکھنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…