اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)روس اور امریکا نے پاکستانی معیشت میں بہتری آنے پر کھل کر تعریف کر دی ۔روسی میڈیا کے مطابق پاکستان کی موجودہ معاشی پالیسی ملک کو استحکام پرلے آئے گی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی معیشت میں حیرت انگیز بہتری آنے پر جہاں عالمی ادارے پی ٹی آئی حکومت کی تعریف کر رہے ہیں وہیںدنیا کی دو بڑی طاقتوں نے پاکستان کی معاشی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے معیشت میں بہتری پر تعریف کر دی ۔ روسی میڈیا نے اعتراف
کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت بہتری پر چل پڑی ہے اور یہ ملک کو استحکام پر لے آئے گی جبکہ امریکا نے ملکی معاشی منظر نامہ منفی سے مستحکم قرار دینے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ واضح رہے کہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ آج دنیا پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کر رہی ہے۔ ہم نے پہلے معیشت کو آئی سی یو سے نکالا ہے۔ ملک میں ایکسپورٹ بڑھ رہی ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائرمیں بھی اضافہ ہوا ہے۔ یہ معاشی بہتری کی نشانی ہے۔