اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت پر قانون سازی سے متعلق مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن)نے وفد لندن بھجوانے کا فیصلہ کیا 6 رکنی لیگی رہنماؤں کا وفد جمعرات کو لندن جائیگا۔ ذرائع نے بتایاکہ 6 رکنی وفد میں پرویز رشید، خواجہ محمد آصف،
احسن اقبال، رانا تنویر، سردار ایاز صادق اور مریم اورنگزیب شامل ہونگے، وفد صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف سے آرمی ایکٹ اور قانون سازی سے متعلق مشاورت کرے گا۔ ذرائع نے بتایاکہ وفد میاں نواز شریف سے بھی صورتحال پر مشاورت کرے گا، وفد ملاقات کے بعد پیر کے روز قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کرے گا۔