اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے وزیر خارجہ کی جانب سے کشمیر کے مسئلہ پر تجاویز دینے کی پیشکش پر کہا ہے کہ وزارت خارجہ میں چائے کی پیالی پیے بغیر کچھ تجاویز دینا چاہتا ہوں
جس پر شاہ محمود قریشی نے جواب دیا کہ آپ وزارت خارجہ آئیں،بے شک چائے اور پانی نہ پیئں۔انہوں نے کہاکہ صرف پوائنٹ سکورنگ کے لیے تقریر نہ کریں۔احسن اقبال نے اپنے خطاب میں وزیر خارجہ کو کچھ تجاویز بھی دیں۔