لاڑکانہ(این این آئی) نمرتا ہلاکت معاملے کی جوڈیشل انکوائری ہوم سیکریٹری کو موصول ہوگئی، رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو پیش کردی گئی، تفصیلات کے مطابق بیبی آصفہ ڈینٹل کالج کی طالبہ نمرتا چندانی ہلاکت معاملے کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاڑکانہ کی جانب سے
مکمل کی گئی جڈیشل انکوائری رپورٹ ہوم سیکریٹری سندھ کو بھیج دی گئی، ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو پیش کی گئی جس پر وہ مشاورت کے بعد متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کریں گے تاہم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے رپورٹ میں واضع طور پر لکھنے کے باوجود بھی جڈیشل انکوائری کی کاپی ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش اور وائیس چانسلر جامعہ بے نظیر بھٹو ڈاکٹر انیلا عطا الرحمان کو نہیں دی گئی، واضع رہے کہ 16 ستمبر کو بیبی آصفہ ڈینٹل کالج فائنل ایئر کی طالبہ نمرتا چندانی کی چانڈکا ہاسٹل میں مردہ پائے جانے کا کیس ہائی پروفائیل قرار دیا گیا جس کی مختلف زاویوں سے انتہائی باریک بینی سے نہ صرف تفتیش کی گئی بلکہ ایف آئی اے، پنجاب فارنزک ایجنسی، نادرا، لمس جامشورو، کیمیکل ایگزمن سمیت متعدد اداروں سے بھی مدد لی گئی تھی۔