جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

بڑی تعداد میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کی رکنیت کی معطلی، الیکشن کمیشن نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)پارلیمنٹرینز اور اراکین صوبائی اسمبلیوں کے مالی سال 2018-19 کے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹرینز اور اراکین صوبائی اسمبلیوں کو ایک بار پھر یاددہانی کا نوٹس بھیج دیا۔ ایک بیان میں الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹرینز اور اراکین صوبائی اسمبلیوں کو 31 دسمبر تک مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی۔

الیکشن کمیشن نے کہاکہ تمام پارلیمنٹریز اور اراکین صوبائی اسمبلی اپنے بیوی بچوں اور زیر کفالت افراد کے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرائیں۔الیکشن کمیشن نے کہاکہ 31 دسمبر تک گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے پارلیمنٹرینز کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن یکم جنوری کو گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے پارلیمنٹیرینز کی تفصیلات جاری کرے گا۔الیکشن کمیشن نے کہاکہ الیکشن کمیشن گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کی رکنیت 16 جنوری کو معطل کر دے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق رکنیت معطل ہونے والے اراکین کسی بھی اجلاس اور قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق گوشواروں کی غلط تفصیلات دینے والے پارلیمنٹرینز اور اراکین صوبائی اسمبلیوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق گوشواروں سے متعلق فارم الیکشن کمیشن کے دفاتر سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…