ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے 4اہم ترین رہنماؤں کے خلاف کرپشن کیسز کی تحقیقات کی منظوری دیدی، دھماکہ خیز فیصلے

datetime 3  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)نیب ایگزیکٹو بورڈ نے شہبازشریف، رانا ثناء اللہ، فرزانہ راجہ اور،نثار کھوڑو کے خلاف کرپشن کیسز کی تحقیقات کی منظوری دیدی۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئر مین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاؤ نٹبلٹی نیب،ڈی جی آپریشن نیب

اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ نیب کی یہ دیرینہ پالیسی ہے کہ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بارے میں تفصیلات عوام کو فراہم کی جائیں جو طریقہ گزشتہ کئی سالوں سے رائج ہے جس کا مقصد کسی کی دل آزاری مقصود نہیں۔ تمام انکوائریاں اورانویسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوکہ حتمی نہیں۔ نیب قانو ن کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کر نے کے بعد مزید کاروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں بدعنوانی کے (6) ریفرنسز کی منظوری دی گئی۔ جن کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں بریگیڈئیر(ر) سکند ر جاویداور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزمان پر مبینہ طورپر صاف پانی پروگرام کے ٹھیکے غیر قانونی اور غیرشفاف طو پر دینے کاالزام ہے۔جس سے قومی خزانے کوبھاری نقصان پہنچا۔ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں فرزانہ راجہ سابق چئیر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزمان پر4 ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کو پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانو نی طور پراشتہاری مہم کا کنٹریکٹ دینے کاالزام ہے۔جس سے قومی خزانے کوتقریبا 1.46ارب روپے کا نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ڈین گناربجارنے

اینڈرسن، عاطف کامران چیف ایگزیکٹو آفیسرمیسرز یونیکو پرائیویٹ لمیٹڈاور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزمان نے عوام کو بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کے ذریعے 19کروڑروپے کا نقصان پہنچایا۔ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں علی احمد لْنڈ اور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزمان پر مبینہ طورپرسندھ کی مقامی حکومتوں میں

تقریبا 13000افرادغیرقانونی طور پربھرتی کرنے کاالزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں محمد اسمٰعیل گجرسابق رکن صوبائی اسمبلی/چئیرمین کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزمان پر مبینہ طورپرغیرقانونی طور پر سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ میں مختلف رفاعی پلاٹس سرکاری ملازمین کو

الاٹ کرنے کاالزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو1کروڑ42لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔ ا یگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں علی گل کرد،ڈائریکٹر جنرل محکمہ خزانہ کوئٹہ اور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزمان پر آمدن سے زائد اثاثہ بنانے کاالزام ہے۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 3انوسٹی گیشنزکی منظوری دی گئی۔جن میں نثار احمدکھوڑو،

سابق وزیر خوراک سندھ اور دیگر، سی ڈی اے کے افسران و اہلکاران اور دیگراورمحمد طفیل قاضی سابق اکاؤنٹنٹ پاکستانی سفارتخانہ صوفیہ اور دیگرکے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری شامل ہے۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 15 انکوائریوں کی منظوری دی گئی جن میں شہباز شریف سابق وزیر اعلیٰ پنجاب،بلیغ الرحمان، سابق رکن قومی اسمبلی،چوہدری عمر محمود

ایڈووکیٹ بہاولپور، چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران واہلکاران اور دیگر، نثار احمدکھوڑو،سابق وزیر خوراک سندھ اور دیگر، رانا ثنا ء اللہ خان رکن قومی اسمبلی،آغا سراج خان درانی سپیکر صوبائی اسمبلی سندھ، سینیٹر انوار الحق،عبد الرؤف کھوسو،سابق رکن صوبائی اسمبلی سندھ اور دیگر، محمد اسلام اسلم سابق رکن صوبائی اسمبلی رحیم یار خان، محمد اکرا م اسلم، چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور

ریونیو ڈپارٹمنٹ لیاقت پور کے افسران و اہلکاران اور دیگر،چوہدری مسعود احمد سابق رکن صوبائی اسمبلی،فیصل مختار شیخ سابق ضلعی ناظم ملتان اور دیگر،کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن کے افسران واہلکاران اور دیگر، عبد الرزاق میمن اور دیگر، کینٹ ویو ہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کے مالکان /ڈویلپرز، شیخ فرید سابق ڈائریکٹراینٹی کرپشن گجرانوالا، قاسم،اے ڈی آئی، اینٹی کرپشن،سیالکوٹ اور دیگر،

روشن سندھ سولر پروگرام کے افسران و اہلکاران اور دیگر،عبدالحق محکمہ ریونیو نو شہرو فیرور کے اہلکاران اور دیگرکے خلاف انکوائریزکا فیصلہ کیا گیا۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں میسرز سوک سنٹرکمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے افسران و اہلکاران،وزارت تجارت کے اہلکاران اور دیگر، لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کی انتظامیہ، افسران و اہلکاران اور دیگر،پنجاب سلور لینڈبائیو ٹیکنالوجی

پرائیویٹ لمیٹڈ کی انتظامیہ،افسران و اہلکاران اور دیگر، ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کی انتظامیہ،افسران و اہلکاران اور دیگر،ظفر علی لغاری سابق وزیر ریلوے اور دیگرکے خلاف انکوائری اب تک عدم شواہد کی بنیاد پرقانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دی گئی۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نے دبئی میں پاکستانیوں کی تقریبا 1.1ٹریلین روپے کی رقوم ڈیکلئیر کئے بغیر

ٹرانسفر کرنے کے الزام کی انکوائری کو قانو ن کے مطابق مزید کاروائی کے لئے ایف بی آر کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نے بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی انتظامیہ،افسران و اہلکاران اور دیگر کے خلاف انکوائری کو قانون کے مطابق مزید کاروائی کے لئے سیکر ٹری لوکل گورنمنٹ حکومت پنجاب کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔قومی احتساب بیورو کے

ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نے ورکرز ویلفئیر بورڈ پنجاب کے افسران و اہلکاران اور دیگر کے خلاف انکوائری کو قانون کے مطابق مزید کاروائی کے لئے بور ڈ آ ف ریو نیو کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نے ڈاکٹر حفیظ اللہ سابق وائس چانسلر خیر پور میڈیکل یونیورسٹی پشاور،ڈاکٹر فضل ِ معبود سابق رجسٹرارخیر پور میڈیکل یونیورسٹی پشاور،

اور دیگر کے خلاف انکوائری مزید کاروائی کے لئے گورنر /چانسلر خیبر پختونخواہ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نے چیف منسٹر سیکرٹیریٹ خیبر پختونخواہ کے افسران و اہلکاران کے خلاف انکوائری کے سلسہ میں سرکاری فنڈز میں مبینہ خرد برد کے الزام کی تحقیقات کیلئے آڈیٹر جنرل آف سے سپیشل آڈٹ کروانے کی منظوری دی۔

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نیٹی ایم اے ٹاؤن ون پشاور کے افسران و اہلکاران اوردیگر کے خلاف انکوائری قانون کے مطابق کاروائی کے لئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نے سید ناصر علی شاہ سابق رکن قومی اسمبلی اور دیگرکے خلاف انوسٹی گیشن کوکاروائی کے لئے کنٹونمنٹ بورڈکوئٹہ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نے انیتہ عرفان بشیر سابق رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن قانون کے مطابق کاروائی کے لئے اینٹی کرپشن بلوچستان کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ اور بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ میگا کرپشن کے مقدمات کو

منطقی انجام تک پہنچانے کواپنی اولین ترجیح سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے احتساب سب کیلئے کی پالیسی کے تحت گزشتہ25 ماہ میں 73 ارب روپے بلواسطہ اور بلا واسطہ طور پر بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے۔ انہوں نے کہا کہ”نیب کا ایمان -کرپشن فری پاکستان “ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی سزا دلوانے کی مجموعی شرح 70 فیصدہے۔

نیب نے گزشتہ 25 ماہ میں 630 مقدمات میں بدعنوانی کے ریفرنس معزز احتساب عدالت میں دائرکئے ہیں۔ نیب نے گزشتہ 25 ماہ میں 630 مقدمات میں بدعنوانی کے ریفرنس معزز احتساب عدالت میں دائرکئے ہیں۔ چئرمین نیب نے کہا کہ نیب کے اس وقت 1270 بدعنوانی کے ریفرنسز معزز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جن کی مالیت تقریباََ 910 ارب روپے ہے۔ چئیرمین نیب نے کہاکہ

بزنس کمیونٹی کی ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے خدمات کو انتہائی قدر کی نظر سے دیکھتا ہے۔ بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے چیئرمین نیب کی سربراہی میں نیب کے اقدامات کو دارو خان اچکزہی صدر پاکستان فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سراہا۔ انہوں نے نیب کے تمام ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایت کی کہ شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز مقررہ وقت کے اندر قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچائی جائیں اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…