ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

(ن) لیگ کاحکومت کی جانب سے باضابطہ افتتاح سے ایک روز قبل اورنج لائن ٹرین منصوبے کا افتتاح کرنے کا اعلان ،ٹکٹ کا حیران کن کرایہ بھی مقرر کردیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حکومت کی جانب سے باضابطہ افتتاح سے ایک روز قبل اورنج لائن ٹرین منصوبے کا افتتاح کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے افتتاح والے دن بھی مختلف اسٹیشنز پرجشن منایا جائے گا ۔

شہباز شریف دوبارہ واپس آئیں گے اور ہم اورنج لائن ٹرین کا ٹکٹ 20روپے مقرر کریں گے ۔مسلم لیگ (ن) لاہور کے اراکین اسمبلی ،عہدیداروں اور سابقہ بلدیاتی نمائندوں کا اجلاس جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے افتتاح کے حوالے سے تبادلہ خیال اور لائحہ عمل مرتب کیا گیا ۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ تحریک انصاف اورنج لائن کو صحت اور تعلیم کے بجٹ کاقاتل کہتی رہی اور2013 میں میٹرو بس کی وجہ سے لاہوریوں نے شہباز شریف پر ووٹوں کی بارش کی تھی ،انہیں خدشہ تھا کہ اورنج لائن چل گئی تو مسلم لیگ (ن) باآسانی جیت جائے گی اس لئے عمران خان اور ان کی جماعت نے سازشیں کر کے اورنج لائن کو رکوانے کی کوشش کی ۔عمران خان کس منہ سے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے افتتاح کی بات کرتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں طے کیا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے افتتاح کا جو دن مقرر کیا جائے گا اس سے ایک دن پہلے لیگی کارکن اس کا خود افتتاح کرینگے اورجس دن حکومت افتتاح کرے گی اس دن مختلف اسٹیشنوں پر جشن منایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جس دن بھی افتتاح کا اعلان ہوا اس سے ایک ہفتہ پہلے ہم اپنے پروگراموں کی تشہیر کریں گے ۔

اگر ہماری تشہیری مہم کو خراب کیا گیا تو ہم عدالتوں سے رجوع کرینگے ۔تمام اراکین صوبائی اسمبلی کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں اورنج لائن کی مکمل تشہیر کریں،حکمران ہوا میں اور ہم سڑک پر عوام کے درمیان اورنج لائن کی تشہیر کرینگے اور نواز شریف و شہباز شریف کا شکریہ ادا کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے چالیس روپے ٹکٹ کی تجویز دی ہے انشا اللہ شہباز شریف دوبارہ آئیں گے اور ہم اس کا 20روپے ٹکٹ مقرر کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…