ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی افواج کے سپریم کمانڈر اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان چھوٹی بچی کی دل جوئی کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے عرب امارات کا دورہ کیا تھا جہاں استقبال کے لیے بچے قطار میں کھڑے تھے، اس دوران دونوں رہنماؤں نے
استقبال کرنے والے متعدد بچوں سے ہاتھ ملایا۔شیخ محمد بن زاید استقبال کے لیے کھڑے بچوں میں ننھی عائشہ کو دیکھ نہ سکے اور ہاتھ ملائے بغیر آگے بڑھ گئے تاہم جب ویڈیو ولی عہد تک پہنچی تو وہ بچی گھر گئے، تحفے دیے اور ہاتھ بھی ملایا۔ اماراتی ولی عہد نے بچی کے ساتھ تصاویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیں جسے نہایت پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔