ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

سی پیک منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر،فنڈز کے اجراء میں بھی کمی،اہم ادارہ 10ارب ڈالرز کا مقروض ہوگیا،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 2  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات میں انکشافات ہوئے ہیں کہ سی پیک کے مشرقی روٹ ایم۔8 کیلئے گزشتہ دو سالوں سے فنڈر جاری بھی نہیں کئے ہیں جبکہ حکومت ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص فنڈز دیگر منصوبوں پر خرچ کر دیتی ہے۔کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اس ادارہ کی ری سٹرکچرنگ کی جائے اگر ری سٹرکچرنگ میں دیر کی گئی تو ادارہ تباہ ہو جائے گا کیونکہ یہ ادارہ پہلے ہی10ارب ڈالر کا مقروض ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی  کا اجلاس سینیٹر ہدایت اللہ کی زیر صدارت  ہوا جس میں وزیر مواصلات،منصوبہ بندی خزانہ،این ایچ اے کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی،وزارت منصوبہ بندی کے ترجمان نے بتایا کہ معاشی حالات کے باعث سی پیک منصوبوں کو فنڈز اجراء  میں کمی آرہی ہے جس کے نتیجہ میں یہ منصوبے بروقت مکمل نہیں ہوسکیں گے۔این ایچ اے10 ارب ڈالر کا مقروض ہے جو صرف ہر  سال سود ادا کرتا ہے،اصل رقوم ادا نہیں کررہا۔وزارت خزانہ ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص فنڈز سے ہی قرضے  کے پیسے کاٹ رہا ہے جس پر کمیٹی ممبران نے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور اس روش کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت کی ہے۔کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ این ایچ اے کے اندر لوگوں نے اپنی اپنی عدالتیں قائم کر رکھی ہیں جس سے ادارہ تباہ حالی کی طرف متحرک ہے۔قائمہ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ بابوسرپاس سے کاغان روڈ کے لئے حاصل کی گئی زمین کے مالکان کو1ارب40کروڑ روپے ادا کرنے کا ٹائم فریم اورطریقہ کار ایک ہفتہ کے اندر اندر کمیٹی کو بھیجا جائے،یہ ادائیگیاں گزشتہ 20سال سے نہیں ہوئی ہیں۔کمیٹی نے بڑے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر جو کرپشن میں پکڑے جاتے ہیں انہیں بعد میں اعلیٰ عہدے پر فائز کیاجارہا ہے۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ سی پیک منصوبے بروقت مکمل نہیں کئے جاسکیں گے کیونکہ فنڈز کے اجراء  میں بڑی تاخیر ہورہی ہے۔خضدار سے رتوڈیرو ایم 8 سڑک بھی تاخیر کاشکار ہے اس منصوبے کا دوبارہ پی سی ون تیار کیا جارہا ہے،5ارب کے فنڈز پڑے ہیں لیکن منصوبہ کا ڈیزائن نہ مکمل ہونے کی وجہ سے یہ فنڈز خرچ نہیں ہوسکے۔کمیٹی نے سفارش کی کہ بروقت منصوبوں کی تاخیر کے ذمہ دار تمام سرکاری اور نجی افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…