منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

طلبا یونینز پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دیدی گئی

datetime 2  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے طلبا یونینز پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بحالی سے متعلق قانون سازی کریں گے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ جلد ایک قانون بنا کر کابینہ اور پھر سندھ اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔انہوں نے اس موقع پر طلبا تنظیموں کے

نمائندوں سے بھی ملاقات کی ہے۔اس حوالے سے سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ اسمبلی طلبا یونینز کی بحالی کے حوالے سے قرارداد منظور کرچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری بھی طلبا یونینز کے حوالے سے اعلانات کرچکے ہیں، جبکہ وزیر اعلی سندھ بھی طلبا یونیز کی بحالی کی ہدایت کرچکے ہیں۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ہم نے طلبا تنظیموں کی ہمیشہ حمایت کی ہے، سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی نے یونین بحالی کا اعلان کیا تھا، جبکہ سندھ حکومت قرارداد بھی پاس کرچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ طلبا کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہونی چاہیے، دوران طالب علمی نوجوان سیکھتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ طلبا تنظیموں سے مشاورت شروع ہوچکی ہے، سندھ حکومت نے ہمیشہ پہل کی ہے اور اس سلسلے میں آج پہلی میٹنگ کی گئی ہے جبکہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں قانون پیش کیا جائے گا۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…