اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بلین ٹری سونامی منصوبے میں بے قاعدگیوں کا انکشاف، آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی 2016-17ء کی رپورٹ کے مطابق بلین ٹری سونامی اور محکمہ جنگلا ت میں 47 کروڑسے زائد کی بے قاعدگیاں ہوئی ہیں۔میڈیا ذرائع کے مطابق چترال میں 267 ہیکٹر پر لاکھوں پودوں میں سے صرف چند موجود تھے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق 10 بلین ٹری سونامی پراجیکٹ ضلع بہاولنگر میں بھرپور انداز سے جاری محکمہ جنگلات کی جانب سے 10 لاکھ سے زائد درخت لگائے جائیں گے بہاولنگر پاکستان کو سرسبز اور شاداب
بنانے کے لئے مہم جاری ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق 10 بلین ٹری سونامی پراجیکٹ بھر پور انداز سے بہاولنگر میں بھی جاری ہے اس حوالے سے فورڈ واہ کینال سائیڈ پر پلاٹینشن کا کام جاری ہے اس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر امتیاز صدیقی کا کہنا تھا کہ بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے تحت ضلع بھر میں دس لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے اس وقت فورڈ واہ کینال سائیڈ پر پچاس ہزار سے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں اس پراجیکٹ کے تحت ملا ٹارگٹ ہم انشاء اللہ اپریل تک حاصل کر لیں گے۔