لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیات نے رواں ماہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں بارشوں کی پیشگوئی کرنے کے بعد اب دوسرے ہفتے میں بارشوں کی پیش گوئی اور سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کردی ہے۔ جبکہ شہر میں سموگ کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہلکی بارش اور دھوپ کے باوجود لاہور سے سموگ کی شرح گڑھی شاہو کے
علاقہ میں ریکارڈ کی گئی۔ ہاں ائر کوالٹی انڈیکس کی شرح 451 رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دنیا میں فضائی آلودگی کے حوالے سے کابل پہلے، نئی دہلی دوسرے اور لاہور تیسرے نمبر پر ہے۔