سیالکوٹ(آن لائن)سیالکوٹ کے علاقے بٹر میں ماں نے 7 سال بعد بیٹے کے مبینہ قاتل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔نغمان اور دیگر افراد پر 7 سال قبل فائرنگ کر کے 21 سالہ تسلیم عرف کاکا کو قتل کرنے کا الزام تھا۔مقامی عدالت نے نغمان عرف کوڈو کو سزائے موت سنائی تھی جس کے بعد
اپریل 2019 میں لاہور ہائی کورٹ نے نغمان کو بیگناہ قرار دے کر بری کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم اپنے گاؤں آیا تو مقتول کی ماں اسے قتل کر کے فرار ہو گئی، پولیس نے 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔